سپریم کورٹ، سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پرسماعت
کیا آپ کے ابھی تک کیے گئے اقدامات کافی ہیں؟ جسٹس یحییٰ آفریدی
آئین میں کہاں لکھا ہوا ہے کہ ووٹ دینے کے بعد اس کی شناخت نہیں کی جاسکتی؟ چیف جسٹس
سپریم کورٹ ماضی میں بیلٹ پیپر پرنشان لگانے کو غیرقانونی قراردے چکی ہے، چیف الیکشن کمشنر
کیا کاسٹ ہونے کے بعد ووٹ کو ہمیشہ کیلئے خفیہ رکھا جاسکتا ہے، جسٹس اعجازالاحسن
قابل شناحت بیلٹ پیپرز کی قانون میں گنجائش نہیں، چیف الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن ووٹوں کی خرید وفروخت کا نوٹس لے چکا ہے، چیف الیکشن کمشنر
ووٹ ڈالنے کے بعد خفیہ نہیں رہ سکتا، چیف جسٹس پاکستان
وڈیو کا جائزہ لینے کےلیے اجلاس بلالیا ہے، چیف الیکشن کمشنر
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہے، جسٹس اعجازالاحسن
2018 کی وڈیو کا الیکشن کمیشن کو آج پتا چلا؟ جسٹس اعجازالاحسن
کیا الیکشن کمیشن نے کسی سینیٹر کو نااہل کیا؟ جسٹس اعجازالاحسن
کل سیاسی جماعت کے جلسے میں اراکین اسمبلی کی شرکت کا بھی نوٹس لیا، چیف الیکشن کمشنر
کیا گزشتہ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی شکایت نہیں تھی؟ جسٹس اعجازالاحسن
کیا امیدواروں کو ایک دوسرے کے خلاف شکایت کا موقع دیا؟ جسٹس عمرعطا بندیال
کیا الیکشن کمیشن نے رشوت دینے پر شکایت درج کرانے کا کہا ہے؟ جسٹس عمرعطا بندیا
لمانیٹرنگ ٹیمیں اور ڈی آر اوز شکایات کرتے رہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن کو جائزہ لےکر نئی تجاویز کے ساتھ رپورٹ جمع کرانے کا حکم
جو کچھ ہورہا ہے اس پر الیکشن کمیشن کو اپنا ردعمل دینا ہوگا،چیف جسٹس
آپ نے شاید ہمارا کل کا حکم سمجھنے کی کوشش نہیں کی، چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی
مانیٹرنگ اورپولیٹیکل فنانس ونگ کو مضبوط کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر
آپ کو معلوم نہیں پاکستان میں الیکشن کیسے ہوتا ہے، چیف جسٹس
کوڈ آف کنڈکٹ بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، چیف جسٹس پاکستان
یہ افسران کے کرنے کا کام ہے، آپ خود کیا کرتے ہیں؟ چیف جسٹس پاکستان
چیف الیکشن کمشنرصاحب، آپ ہمیں کرپٹ پریکٹس روکنےکی اسکیم نہیں بتا رہے، چیف جسٹ
ساتنے عرصے سے کیس چل رہا ہے، آپ صرف ایکٹ کے مطابق کام کرنے کی باتیں کررہے ہیں، چیف جسٹس
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانےکیلئےصدارتی ریفرنس پرسماعت کل تک ملتوی