63

سرکاری ملازمین کے نمائندوں اور حکومتی کمیٹی کے مابین مذاکرات

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے نمائندوں اور حکومتی کمیٹی کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد گرفتار افراد کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کے نمائندوں سے حکومتی کمیٹی کے مذاکرات تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے کامیاب رہے، جس کا اعلان آج دن 2 بجے کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد انتظامیہ کو تمام گرفتار ملازمین کو فی الفور رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مذاکرات میں وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان شریک تھے۔

سرکاری ملازمین کی نمائندگی آل گورنمنٹ ایمپلائز الائنس کے چیئرمین رحمان باجوہ نے کی۔ مذاکرات میں صوبائی ملازمین کے نمائندے بھی شریک ہوئے، تاہم سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

ملازمین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آج صبح 11 بجے حکومتی کمیٹی کے ساتھ دوبارہ ملاقات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں