369

پاکستان بھر میں‌ بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، بیشتر شہر تاریکی میں‌ ڈوب گئے* *پنجاب*  *پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بریک ڈاؤن کی وجہ سے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جبکہ جہلم میں بھی بجلی کی

*پاکستان بھر میں‌ بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، بیشتر شہر تاریکی میں‌ ڈوب گئے*
*پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بریک ڈاؤن کی وجہ سے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جبکہ جہلم میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ، شہر اندھیرے میں ڈوب گیا، فیصل آباد کے شہر اور گرد و نواح کے متعدد علاقے بھی اچانک اندھیرے میں ڈوب گئے، ملتان میں بھی بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہوگئی۔*
نیشنل پاور کنٹرول سینٹر
نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے حکام کا کہنا تھا کہ ’سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے، جس کو دور کرنے کے لیے تکنیکی ماہرین کام کررہے ہیں، ہم جلد اس خرابی پر قابو پالیں گے‘۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہاز گل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’تکنیکی لحاظ سےخرابی کہاں ہوئی ابھی معلوم نہیں، وفاقی وزیر برائے بجلی عمر ایوب اور ان کی ٹیم مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔
وزارت توانائی کا اعلامیہ
وفاقی وزیر برائے توانائی نے بتایا کہ  بجلی کے ترسیلی نظام کی فریکوئنسی اچانک50سےصفرپرآئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہوا،  فریکونسی گرنےکی وجہ جاننےکی کوشش کی جارہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’اس وقت تربیلہ پلانٹ کو چلانےکی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے، تمام ٹیمیں اس وقت اپنےاسٹیشن پرپہنچ چکی ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ میں خود معاملے کی نگرانی کررہا ہوں، عوام تحمل کا مظاہرہ کرے جلد صورت حال کنٹرول میں ہوگی۔
تمام ٹیمیں اس وقت اپنے اپنے سٹیشن پر پہنچ چکی ہیں بطور وفاقی وزیر پاور میں خود اس سارے بحالی کے کام کی نگرانی کر رہا ہوں عوام کو وقتا فوقتا بحالی سے متعلق آگاہ رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں