129

آرمی پبلک سکول زنجیروں سے باندھی ہوئی یہ خاتون آرمی پبلک سکول شہید فہد حسین کی والدہ کی تصویر ہے.سانحہ اے پی ایس کے بعد فہد حسین کی والدہ تین مہینے تک مسلسل

16 دسمبر 😥
آرمی پبلک سکول
زنجیروں سے باندھی ہوئی یہ خاتون آرمی پبلک سکول شہید فہد حسین کی والدہ کی تصویر ہے.سانحہ اے پی ایس کے بعد فہد حسین کی والدہ تین مہینے تک مسلسل سکول جاتی رہی اور چھٹی کے وقت سکول کے باہر بیٹھ جاتی اور منتظر نظروں سے سکول کے گیٹ سے نکلتے بچوں کو دیکھتی رہتی کہ کہیں ان میں فہد حسین بھی نکل آئے گا اور جب سارے بچے باہر نکل آتے اور گیٹ بند ہونے لگتا تو یہ چیخ چیخ کر فہد کو پکارتی رہتی تھی.
فہد نے نہیں آنا تھا اور یہ بیچاری غم سے نڈھال ممتا کی ماری اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی آج ان کو سکول جانے سے روکنے کے لیے زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا ہے. 😭😭😭
اللہ پاک! مجھ سمیت ان تمام ماؤں کو صبر دے جنہوں نے اپنے بچوں سے دور ہونے کا درد سہا ہے.آمین.
#ماں #تیری #عظمت_کوسلام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں