59

احمد پور سیال آر پی او فیصل آباد راجہ رفعت نے ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کے ہمراہ پولیس سرکل آفس احمدپورسیال کا دورہ کیا اس دوران ڈی ایس پی غلام دستگیر کی سربراہی میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر

احمد پور سیال آر پی او فیصل آباد راجہ رفعت نے ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کے ہمراہ پولیس سرکل آفس احمدپورسیال کا دورہ کیا اس دوران ڈی ایس پی غلام دستگیر کی سربراہی میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی اس موقع پر پولیس کے دیگر افسران سمیت سرکل میں موجود تھانوں کے ایس ایچ اوز چوکیوں کے انچارج اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے آر پی او راجہ رفعت نے سرکل پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو زیر التواء مقدمات کی تیزی کے ساتھ میرٹ پر تفتیش کو یکسو کرنے کی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں