100

اسلام آباد میں محرم الحرام کے سلسلہ میں سکیورٹی کے سخت اقدامات

اسلام آباد میں محرم الحرام کے سلسلہ میں سکیورٹی کے سخت اقدامات۔

ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی۔

سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے اسلام آباد پولیس کا فلیگ مارچ۔

فلیگ مارچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر صدر زون کے علاقوں سے گزرتا ہوا واپس سپورٹس کمپلیکس اختتام پذیر ہو گا۔

فلیگ مارچ کی قیادت ایڈیشنل ایس پی فرحت عباس کاظمی کررہے ہیں۔

فلیگ مارچ میں آپریشنز ڈویژن، سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران حصہ لے ہیں

فلیگ مارچ کے دوران امام بارگاہوں کی اردگرد ایریاز کی سرچنگ بھی کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے لئے موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی۔

شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد کوئی مشکوک چیز دیکھیں تو فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔

فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے دوران سکیورٹی صورتحال کو موثر بنانا اور عوام الناس میں احساس کا تحفظ پیدا کرنا ہے ڈی آئی جی آپریشنز

ترجمان اسلام آباد پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں