65

حب سٹی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی گزشتہ دنوں بھتے کی پرچی دینے والے گینگ کے 4 اہم ملزمان گرفتار

*حب سٹی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی گزشتہ دنوں بھتے کی پرچی دینے والے گینگ کے 4 اہم ملزمان گرفتار*

حب ۔ گزشتہ دنوں حب کے علاقے بلوچ کالونی میں ایک شخص کے گھر کفن اور گولی پھینک کر ملزمان کی جانب سے فون پر 10 لاکھ روپے بھتہ دینے کے لئے کہا گیا اور عدم تعمیل پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی جس پر حب کے ایس ایچ او عطاء اللہ نمانی نے ایس ایس پی کی ہدایت پر ڈی ایس پی کی زیر نگرانی پولیس پارٹی اور حساس اداروں کی مدد سے 4 ملزمان کو حب کے علاقے مری چوک اور کراچی سے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے بھتہ دھمکی کے استعمال ہونے والی موبائل فون اور ام برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی پولیس کی مسلسل کامیاب کاروائیوں کو عوامی کاروباری اور سماجی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ایس ایچ او حب عطاء اللہ نمانی نے کہا کہ جرم کا مرتکب کرنے والے چاہے جو بھی ہوں اور جہاں بھی چھپے ہوں ان کو کیفرکردار تک پہنچانے میں پولیس اور دیگر قانون کے رکھوالے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
رپورٹ۔ حیدر منگریو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں