99

*وفاقی وزیر فواد چوہدری/سعودی سفیر ملاقات

*وفاقی وزیر فواد چوہدری/سعودی سفیر ملاقات*

* وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات۔

* ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال۔

* پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ یہ تعلقات سعودی اور پاکستانی قوم کے مابین قائم ہیں، فواد چوہدری

* پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں اور عالمی منظر نامے کی تبدیلی پر منحصر نہیں، فواد چوہدری

* سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کا دورہ پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے، فواد چوہدری

* حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے، فواد چوہدری

* فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جاری منصوبوں کے بارے سعودی سفیر کو آگاہ کیا۔

* سعودی سفیر نے فواد چوہدری کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اصلاحات لانے کی کاوشوں کو سراہا۔

* فواد چوہدری کا سعودی کمپنیز کا پاکستان کے زراعت کے شعبہ میں تعاون اور سرمایہ کاری پر زور۔

* سعودی سفیر کی پاکستان کے ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔

*****************

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں