191

سلطان نیوز ایک ایسا میڈیا چینل ہے جو وقتا فوقتا علاقہ کی معروف سیاسی۔مذہبی۔ سماجی اور سوشل شخصیات کے بارے تحریر کرتا۔ھے آج ایک ایسی شخصیت کے بارے سلطان نیوز سے منسلک احباب کو آگاہ کیا جائے گا جو بیک وقت ۔مہا خوبیوں کی مالک ہے اپنے حسن اخلاق اور سماجی خدمات کی وجہ سے ہر با شعور فرد کی زبان سے جب ان کا نام سنو!گے ان کا نام لینے سے پہلے اسے با با ضرور کہے گا وہ شخصیت ہے گڑھ مو ڑ کے رہائشی محترم ملک غلام جیلانی صاحب

سلطان نیوز ایک ایسا میڈیا چینل ہے جو وقتا فوقتا علاقہ کی معروف سیاسی۔مذہبی۔ سماجی اور سوشل شخصیات کے بارے تحریر کرتا۔ھے آج ایک ایسی شخصیت کے بارے سلطان نیوز سے منسلک احباب کو آگاہ کیا جائے گا جو بیک وقت ۔مہا خوبیوں کی مالک ہے اپنے حسن اخلاق اور سماجی خدمات کی وجہ سے ہر با شعور فرد کی زبان سے جب ان کا نام سنو!گے ان کا نام لینے سے پہلے اسے با با ضرور کہے گا وہ شخصیت ہے
گڑھ مو ڑ کے رہائشی محترم ملک غلام جیلانی صاحب
ملک صاحب پیشہ کے لحاظ سے سبز و فرروٹ منڈی گڑھ مو ڑ پر آڑھت کرتے ہیں اپنی ایماندارانہ کاروبار ی ساکھ کی وجہ سے فروٹ منڈی میں پہلے نمبر پر آتے ہیں خدا تعالی نے جہاں ان کو کاروبار میں اچھی شہرت سے نوازا ہے وہاں ان کو اور بہت سی خوبیاں بخشی ہیں کسانوں کے حقوق کا مسئلہ ہو تو یہ بھر پور طریقہ سے متحرک نظر آتے ہیں کسان بورڈ کے نائب صدر دکھائی دیتے ہیں جب کبھی مذہبی امن وامان کا مسئلہ ہو یہ امن کمیٹی بین المذاہب میں سرگرم نظر آتے ہیں تحصیل احمد پور سیال کے چیئر مین اور پھر ضلعی سطح پر سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی بین المذاہب بنا دیئے جاتے ہیں آج کل جماعت الصالحین کے ضلعی صدر ہیں یہ جماعت خا نوادہ سلطان العارفین حضرت سلطان باھو رح کے صاحبزادہ محترم محمد خالد سلطان نے بنائی ہے جو ملک بھر میں تبلیغی اور اصلاحی کام کرتی ہے علاقہ کی کوئی ایسی این۔ جی۔ اوز۔ نہیں جس کی فلاحی سرگرمیوں میں با با جیلانی کا معقول عطیہ اور حصہ نہ ہو ۔ مدنی دستر خواں ۔ فری آئی کیمپ۔ سیلاب متاثرین کے لیئے جب ضرورت پڑی با با جیلانی ہمیشہ پہلے نمبر پر نظر آئے با با جیلانی علاقہ بھر میں بہت سے بے سہارا لوگوں کے لئے بغیر نمائش ایک سہارا ہیں ہمارے نمائیندہ کی تحقیقات کے مطابق علاقہ بھر سے نام نہاد صحافی حضرات بھی بابا جیلانی کی فیاضی اور دریا دلی سے مستفید ہوتے ہیں اس سادہ اور نیک دل انسان سے علاقہ میں علمی ادبی سمینار کر ے اور کروانے کے بہانے چندہ بٹور لیتے ہیں گڑھ مہاراجہ کے ایک سکول ٹیچر ہیں اپنے آپ کو شعبہ صحافت سے بھی منسلک کئے ہوئے ہی کبھی سلطان نیوز میڈیا چینل میں کام کرتے تھے اور اپنے
آپ کو سلطان نیوز کا بانی لکھتے تھے نے بابا جیلانی سے علمی ادبی سمینار کروا نے کے بہانے چندہ کی اپیل کی چندہ کے نام پر معقول رقم وصول کی جو کہ ادارہ سلطان نیوز کے ذمہ داران کے نو ٹس میں بعد میں آیا ایسی چال بازیاں کی وجہ سے اس نام نہاد صحافی کو ادارہ سے فارغ کر دیا گیا بابا جیلانی کو جب اس بات کا علم ہوا انہوں نے خاموشی اختیار کر لی گویا اس طریقہ سے علاقہ میں نام نہاد صحافیوں کے ٹڈ ی دل بابا جیلانی جیسے شریف انسانوں کو بھی معاف نہیں کرتے ۔
لوگوں سے سنا ہے اور علاقہ بھر میں مشہور بھی ھے بابا جیلا نی خفیہ طور پر بہت سے غریب گھرانوں کے کفیل ہیں ۔ اگر ہمارا علاقہ کے دیگر تجارت پیشہ لوگ صنعتکار صاحب حثیت زمیندار اور بڑے بڑے سیاسی گھرانے بابا جیلا نی کے نقش قدم پر چل کر فلاحی سر گرمیوں میں حصہ لیں تو ہمارے علاقہ میں ایک بہترین معاشرہ قائم ہو سکتا ہے۔
دعا ھے اللہ تعالی بابا جیلانی کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ ان کی عمر دراز فرمائے
بابا جیلانی کو اللہ تعالی اپنے نیک مشن پے قائم رکھے ۔
سلطان نیوز
شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں