پیغام سیون نیوز کے زیر اہتمام پیغام سوسائٹی تحصیل احمد پورسیال کا ”عزم پیغام پروگرام“ یونٹ چک نمبر 11/3Lمنعقد ہوا ۔ جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر پیغام سوسائٹی کے ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نماز پنجگانہ ، بڑوں کا ادب اور چھوٹوں
سے شفقت سے پیش آٸیں گے نبی مہربان حضرت محمد صلى الله عليه واله وسلم پر درود پاک کی کثرت اور پڑھائی میں دل لگا کر محنت کریں گے _ انہوں نےکہا کہ وہ اچھے بنیں گے اور اچھائی پھیلاٸیں گے اس موقع پر پیغام نیوز اور پیغام سوسائٹی کے چٸیرمین ڈاکٹر اعجاز علی چشتی نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں اپنی نوجوان نسل کی تربیت پر بہت زور دینا چاہٸیے کیونکہ سوشل میڈیا نے اس حوالے سے منفی اثرات بھی مرتب کیے ہیں جن سے بچنے کی کوشش کرتے ہوۓ اسی میڈیا کو استعمال کرناپڑےگا انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم نے اس چینل پر اس مقصد کو بھی پیش نظر رکھتے ہوۓ پروگرامات ترتیب دٸیے ہیں اس سلسلہ کی ایک کڑی پیغام سوساٸٹی ھے انہوں نے کہا ہم پیارے وطن پاکستان سے محبت و وفاداری اور ہر قسم کے تعصبات سے پاک پرامن معاشرہ کی تشکیل چاہتے ہیں ۔اور نوجوان طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی چاہتے ہیں جس کے لیے کوشش کر رہے ہیں اس موقع پر ماہرین تعلیم حافظ عبدالمجید اور تحسین عباس کے ساتھ ساتھ ملک خادم حسین اور ملک رضوان نے بھی شرکت کی ۔ عزم پیغام میں حامد خان ۔حسنین مہدی ۔محمد عظمت اللہ۔ محمد مبشر ۔ محمد ابرارحسین ۔محمد مصطفی۔محمد عباس ۔ محمد فخر اور دیگر نے اپنے عزم کا اظہار کیا مقررین نے ادارہ پیغام کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز علی چشتی کے اس اقدام کی تعریف کی
64