اٹھارہ ہزاری (میاں ارسلان منیر ترک سے )رسہ گیری اور بعد امنی عروج پر
موضع ساجھر اور گردونواح میں چوری اور بدامنی کی شکایات دن بدن بڑھ رہی ہیں اور علاقہ کا امن وامان خراب ہوتا جا رہا ہے اس بات کا اظہار نوجوانوں کے پلیٹ فارم کور کمیٹی نے کیا ہے انہوں نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ کئی دہائیوں سے ہمارا علاقہ پر امن ہے لیکن گزشتہ چند ہفتوں سے یکے بعد دیگرے خاص طور پر زرعی آلات اور موٹر سائیکل کی چوری بڑھ رہی ہےاور متعلقہ ادارے اسکو روٹین کی کاروائی سمجھ کر نمٹا رہے ہیں کور کمیٹی نے فوری طور پر پولیس اور سی آئی ڈی سے سنجیدہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر کور کمیٹی ممبران تقی شاہ، ارسلان ترک، کاشف جوئیہ، غلام قاسم ساجھر، ممتاز میرکی اور قاسم سیال نے علاقے میں گشت بڑھانے اور امن وامان بحال کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کرنے کا اعادہ کیا
58