جھنگ( اعجاز علی چشتی سے )الخدمت فاونڈیشن”واش پروجیکٹ” کے زیر اہتمام 22 مارچ صاف پانی کے عالمی دن کے موقع پر شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں شعوری آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف مقامات پر پروگرامز منعقد کیے گئے۔بچوں میں تقریری مقابلے اور تقریب کے بعد واک کروائی گئی،گورنمنٹ ڈگری کالج جھنگ میں ہونے والے پروگرام سے اظہر عباس عادل چیرمین الخدمت فاونڈیشن جھنگ،طارق صابری صدر الخدمت، پروفیسر سرور خان ہیڈ شعبہ تاریخ، پروفیسر ماجد عباسی ہیڈ شعبہ سوشیالوجی، پروفیسر اسامہ معاذ شاہ، سردار جسپال سنگھ نائب صدر الخدمت فاونڈیشن جھنگ، آصف منور ممبر ضلعی کمیٹی انسانی حقوق جھنگ کے علاوہ کثیر تعداد میں طلباوطالبات،سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ ہوئے اس موقع پر مقررین نے پانی کی افادیت اور ماحول کو صاف رکھنے مقررین نے کہا کہ پانی ہر جاندار کی بنیادی ضرورت ہے۔ ہم سب کو ملکر پانی کو ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ مقررین نے کہا کہ شہری زمینی پانی گٹروں کے ساتھ مکس ہونے کی وجہ سے ٹی ڈی ایس 1300 تک پہنچ گئے ہیں جسکی وجہ سے شہری بڑی تعداد میں ہیپاٹائٹس، گردوں اور پیٹ کی موذی بیماریوں میں مبتلاء ہو رہے ہیں۔یہ بہت ضروری ہے کہ معاشرے کا ہر طبقہ پانی کے حوالے سے خصوصی توجہ دے اور کو ضرورت کے تحت استعمال کرے اور ضائع ہونے سے بچائے یہ ایک قومی فریضہ ہے۔آفیسر گرلزکیڈٹ کالج اور فاران بوائز کالج میں بھی پروگرام منعقد ہوئے جن سے فرید مگھیانہ نگران الخدمت فاونڈیشن جھنگ، بہادر خان جھگڑ نگران الخدمت فاونڈیشن جھنگ پی پی 126 ، منیب فاروق صدیقی ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت جھنگ، ڈاکٹر ناصر عباس اور دیگر معززین کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی.
86