81

مہر غلام قاسم خان سرگانہ کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی لرزہ خیز واردات تحریر حبیب منظر نماٸندہ جنگ۔ جیو تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

مہر غلام قاسم خان سرگانہ کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی لرزہ خیز واردات !

تحریر حبیب منظر

رئیس اعظم کسووانہ مہر غلام قاسم خان سرگانہ تحصیل احمدپور سیال کے بزرگ سیاستدان ہیں جھنگ کے قومی و صوبائی حلقوں کی سیاست میں انہیں کنگ میکر کے خطاب سے یاد کیا جاتا ہے

عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی ،
ہر الیکشن میں مہر غلام قاسم خان سرگانہ کا مرکزی لیڈنگ رول رہا ہے
صاحبزادہ گروپ میں مہر غلام قاسم خان سرگانہ کا بحیثیت بزرگ سیاستدان خاص احترام اور بوجہ دیرینہ وابستگی انہیں خاص اہمیت حاصل ہے

دو روز قبل مبینہ رات کی تاریکی میں متعدد نا معلوم مسلح ملزمان کا مہر غلام قاسم خان سرگانہ کی رہائشگاہ میں گھس کر گن پوائنٹ پر گھر میں موجود افراد و ملازمین کو یرغمال بنا کر محبوس کرنا اور ڈکیتی کی لرزہ خیز واردات کر کے فرار ہو جانا علاقے بھر کیلئے انتہائی تشویشناک ہے
اور افسوسناک واقعہ ہے
رئیس اعظم کسووانہ مہر غلام قاسم خان سرگانہ کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی واردات کی خبر سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو چکی ہے
حلقے بھر کی فضا افسردہ ہے
شہری افسوس کرتے ہوئے مہر غلام قاسم خان سرگانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجتی کر رہے ہیں
کیونکہ اس ہولناک واردات نے لاء اینڈ آرڈر اور امن و امان کی صورتحال پر کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں
کہ اگر علاقے کا رئیس اعظم غیر محفوظ ہے تو عام شہریوں کا کیا بنے گا ؟
اس واردات نے علاقہ بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ساتھ ہی پولیس سمیت سیکیورٹی ایجنسیوں کو بھی امتحان میں ڈال دیا ہے
سیکیورٹی اداروں کا کام یہ تفتیش کرنا ہے اور پولیس جدید ذرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے ملزمان تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی
ڈی پی او جھنگ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کا موقعہ ملاحظہ کر چکے ہیں اور انہوں نے اس واردات میں ملوث ملزمان کا جلد سراغ لگانے اور انکی گرفتاری کے عزم کا اظہار کیا ہے
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے تھانہ احمدپور سیال میں اس نوعیت کی اتنی بڑی ڈکیتی کییہ پہلی واردات ہے جس سے شہری عدم تحفظ کے احساس کا شکار ہو چکے ہیں
مقامی شہریوں ، انجمن تاجران ، ممبران امن کمیٹی ، سیاسی سماجی و صحافتی حلقوں پر مشتمل سول سوسائٹی نے ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد بے نقاب کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں