خرم لغاری اور جھنگ والوں کی مماثلت
تحریر علی امجد چوہدری
خرم لغاری مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی تھے پنجاب حکومت کی تبدیلی کے موقع پر یہ منحرف ہوگئے جس روز یہ منحرف ہوئے ان کے خلاف تحریک انصاف کا ردعمل شدید ہو گیا انہیں یہ اندازہ ہوگیا کہ یہ ردعمل ان کی سیاست کے لیئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے یہ زیرک سیاسی خاندان اس ممکنہ خطرے کو بھانپ گیا خرم لغاری کے والد چنوں خان لغاری سامنے آئے بیٹے کو آڑے ہاتھوں لیا اور عمران خان کا ساتھ نبھانے کا اعلان کر دیا خرم لغاری کا ووٹ حمزہ شہباز کو گیا تحریک انصاف کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا چنوں خان کا بیان محض تحریک انصاف کے ہمدرد ووٹر کی وفاداریاں کیش کرنا تھا
اب آتے ہیں اسی سے ملتی جلتی کہانی کی طرف
جھنگ کے حلقہ پی پی 128 میں کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس قریشی یہاں سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ان کی مبینہ مشاورت اپنے گروپ سے چل رہی تھی یہ آج مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے ان کے خلاف شدید ردعمل آیا تحریک انصاف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اسی دوران ان کے بھتیجے کی طرف سے بیان آیا کہ وہ کرنل صاحب کے اس عمل میں شریک نہیں ہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ اور ان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں میرے زرائع کے مطابق جھنگ سے تین کا ٹولہ جائے گا اور ان کے خاندان والے یا اس گروپ کے دیگر سرکردہ افراد یہی دہرائیں گے جو سردار چنوں خان لغاری نے کہا تھا اور تحریک انصاف کے ہمدرد ووٹرز کو بے وقوف بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی میرے زرائع یہی کہہ رہے ہیں کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہورہا ہے اور اگلی شمولیتوں کے بعد ہی اس پر حتمی رائے قائم کی جا سکے گی اس لیئے تین کے ٹولے میں شامل اگلی شمولیت تک مل کر انتظار کرتے ہیں
علی امجد چوہدری
74