107

موجودہ حالات کے پیش نظر اساتذہ نے طلبہ کیلئے سوشل میڈیا کی مدد سے فری ٹیوشن سروسز شروع کردیں، اساتذہ نےاپنے مضامین میں طلبہ کو مدد کیلئے واٹس ایپ

پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظرتعلیمی ادارے بند ہونے کی صورت میں خدمت کے جذبے سے سرشار اساتذہ میدان میں آگئے، اساتذہ نے موجودہ حالات میں طلبہ کو تعلیم دینے کیلئے سوشل میڈیا پر اپنے واٹس ایپ نمبر شیئر کرنا شروع کردیئے،اساتذہ کی طرف سے اپنے مضمون میں ہر کلاس کے طلبہ کو فری رہنمائی فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا جارہا ہے، فیصل آباد کے نجی کالج کے لیکچرار حافظ حیات اور عتیق الرحمن فاروقی سمیت دیگر نے اپنے مضامین میں طلبہ کو فری آن لائن ٹیوشن سروسز آفر کی ہیں ، تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور وہ گھر بیٹھ پر تعلیم حاصل کرتے رہیں،، سوشل میڈیا پر اساتذہ نے لیکچرز کےساتھ طلبہ سے فری ٹیسٹ لینے کی بھی مہم شروع کررکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں