84

احمدپور سیال میں صاحبزادہ محمد امیر سلطان کا پاور شو تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں تحریر حبیب منظر

احمدپور سیال میں صاحبزادہ محمد امیر سلطان کا پاور شو
موجودہ سیاسی حالات کی گرمی اور دھند آلود موسم میں ایک انتخابی جلسے کی کوریج کیلئے میاں غلام غازی خان سیال کے ڈیرہ بائی پاس پر صحافی ساتھیوں کے ہمراہ پہنچے تو ایک جلسہ گاہ کا منظر دیکھنے کو ملا پنڈال ہزاروں میں شرکاء سے بھرا ہوا تھا جتنی عوام کرسیوں پر بیٹھی تھی اس سے زیادہ لوگ نشستیں کم پڑ جانے کی وجہ سے کھڑے تھے
سٹیج سیکریٹری مختلف علاقوں سے آئی برادریوں دھڑوں سیاسی شخصیات کے نام لیکر خوش آمدید کہہ رہا تھا جس سے اجتماع کو پتہ چل رہا تھا کہ یہ عوام صرف ایک دو یونین کونسلوں کی نہیں بلکہ حلقہ این اے 110 کی کئی یونین کونسلوں سے آئی ہوئی ہے

میاں غلام غازی خان سیال جو کہ سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی رہ چکے ہیں
اس انتخابی جلسے کا اہتمام میاں غلام غازی خان سیال نے امیدوار برائے قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد امیر سلطان کے اعزاز میں انکی حمایت میں کیا
الیکشن 2024 کی تاریخ میں ملکی سیاسی حالات کو مد نظر رکھ کر بات کی جائے تو اسے احمدپور سیال کا اب تک کا ایک بڑا کامیاب انتخابی جلسہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا

اس انتخابی جلسے نے حلقے کے خاموش ووٹر کی ترجمانی بھی کی
اور انتخابی جلسے کے پنڈال میں لگائے گئے صاحبزادہ محمد امیر سلطان اور خان امیر عباس خان سیال کی تصاویر والے پینا فلیکسز اور بلند ہوتے نعروں نے ایک نئے پینل کا تعارف بھی کروایا

امیدوار برائے قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد امیر سلطان کی سپورٹ میں اس انتخابی جلسے کو احمدپور سیال میں صاحبزادہ گروپ کا پاور شو بھی کہا جا سکتا ہے

جس نے یہ ثابت کیا ہے کہ صاحبزادہ گروپ کے ساتھ جو سیاسی دھڑے کل موجود تھے وہ آج بھی انکے ساتھ کھڑے ہیں

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد امیر سلطان نے کہا کہ 18 ماہ قبل ہم نے استعفے دیئے وزارتیں چھوڑیں جو کہ ہمارے ضمیر کا درست فیصلہ تھا
آج ہمارے سیاسی مخالفین سیٹیں حاصل کرنے کے لیے پولیس کا سہارا لے رہے ہیں مگر عوام 8 فروری کو ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیگی
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی قوم کو جگا دیا ہے
لوگ حق کے ساتھ کھڑے ہیں
جس نئے پاکستان کا ذکر خان صاحب کیا کرتے تھے آج میں وہ قوم بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں
قومیں اسی طرح بنتی ہیں قوم اب ایک نظریے پہ آ چکی ہے
ووٹ نظریے کا ہے ووٹ خان کا ہے
اور اسی کی پزیرائی ہمیں مل رہی ہے کہ
ہم نے خان کا ساتھ دیا اور ہم نے حق کا ساتھ دیا !!!
مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں نے انتخابی جلسے کو صاحبزادہ محمد امیر سلطان کا کامیاب پاور شو قرار دیا
# تحریر حبیب منظر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں