فیصل آباد: عام انتخابات کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو چار چھٹیاں کردی گئیں۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے 6 سے 9 فروری تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا ٹویٹ کردیا۔ جنرل الیکشنز کے باعث سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گی۔ تین فروری تک سکولز صبح ساڑھے 9 بجے ہی لگیں گے۔ ملک بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پہلے ہی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔
54