29

احمدپورسیال(تحصیل رپورٹر)شہر اور گردونواح میں مختلف مقامات پر لگے دیو قامت پینا فلیکسز اتار دیئے گئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی خلاف وررزی پر احمد پور سیال شہر اور گردونواح میں مختلف مقامات پر لگے دیو قامت پینا فلیکسز اتار دیئے گئے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم کی نگرانی میں تمام دیو قامت انتخابی پینا فلیکسز اتارے گئے۔ مانیٹرنگ آفیسر حلقہ پی پی 130 ڈاکٹر زاہد منظور اور اشفاق ہاشمی نے اپنی نگرانی میں پولیس کی موجودگی میں میونسپل کمیٹی احمد پور سیال کے عملہ سے 3×9 سائز سے بڑے تمام پینا فلیکسز اتروا دیئے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر زاہد منظور نے کہا کہ شہر بھر کے تمام بڑے بڑے سائن بورڈز پر لگے انتخابی پینا فلیکسز بلا تفریق اتارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آفتفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں رپورٹ آصف چوہدری

احمدپورسیال(تحصیل رپورٹر)شہر اور گردونواح میں مختلف مقامات پر لگے دیو قامت پینا فلیکسز اتار دیئے گئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی خلاف وررزی پر احمد پور سیال شہر اور گردونواح میں مختلف مقامات پر لگے دیو قامت پینا فلیکسز اتار دیئے گئے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم کی نگرانی میں تمام دیو قامت انتخابی پینا فلیکسز اتارے گئے۔ مانیٹرنگ آفیسر حلقہ پی پی 130 ڈاکٹر زاہد منظور اور اشفاق ہاشمی نے اپنی نگرانی میں پولیس کی موجودگی میں میونسپل کمیٹی احمد پور سیال کے عملہ سے 3×9 سائز سے بڑے تمام پینا فلیکسز اتروا دیئے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر زاہد منظور نے کہا کہ شہر بھر کے تمام بڑے بڑے سائن بورڈز پر لگے انتخابی پینا فلیکسز بلا تفریق اتارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لئے مانیٹرنگ ٹیم مصروف عمل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں