ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی انچارج چوکیات محرر تھانہ جات اور محرر چوکیات سے میٹنگ ڈی پی او نے جرائم کے خاتمے، جملہ ریکارڈ کی آن لائن سسٹم میں تکمیل اور شہریوں کے ساتھ رویہ بہتر بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کیے
تحصیل احمدپورسیال (ذیشان ظفر گوندل بیوروچیف کے قلم سے) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی انچارج چوکیات ، محرر تھانہ جات اور محرر چوکیات سے میٹنگ ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت نے جرائم کے خاتمے،جملہ ریکارڈ کی آن لائن سسٹم میں تکمیل اور شہریوں کے ساتھ رویہ بہتر بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کیے ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ SIPS ایس او پی کے مطابق ورکنگ عمل میں لائی جائے اور گائیڈ کانسٹیبل،ایڈوائزری، فہرست ملزمان اور انکوائری لسٹ آویزاں کی جائیں مینول ریکارڈ کی تکمیل کرکے آن لائن سسٹم میں بروقت اپڈیٹ کریں جملہ آفسران دوران گشت عادی مجرمان اور ٹارگٹ آفینڈرز کی فہرست اپنے پاس رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لائیں بجلی چوری کے مقدمات کا بلا تاخیر اندراج کیا جائے اور انکی بروقت یکسوئی یقینی بنائی جائے ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کا مزید کہنا تھا کہ مانیٹرنگ کیمرہ جات کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے سنگین جرائم کی صورت میں کرائم سین یونٹ کو بروقت آگاہ کریں اور ٹھواس شواہد کو محفوظ بنانے میں کرائم سین یونٹ کی مدد کریں تھانہ جات اور چوکیات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور متاثرین کی داد رسی کو یقینی بنائیں ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت نے واضح کیا کہ کرپشن کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی
رپورٹ: ذیشان ظفر گوندل صدر تحصیل پریس کلب تحصیل احمدپورسیال