51

ضلعی صدر جماعت الصالحین پاکستان اور سابق وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب ملک غلام جیلانی آڑھتی نے بارروم احمد پور سیال کا وزٹ کیا۔انہوں نے نومنتخب صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور سیال نفر حسین خان بلوچ اور جنرل سیکرٹری ملک سفیر حسین اعوان سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کیتفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں رپورٹ آصف چوہدری ۔

ضلعی صدر جماعت الصالحین پاکستان اور سابق وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب ملک غلام جیلانی آڑھتی نے بارروم احمد پور سیال کا وزٹ کیا۔انہوں نے نومنتخب صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور سیال نفر حسین خان بلوچ اور جنرل سیکرٹری ملک سفیر حسین اعوان سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔صدر بار اور جنرل سیکرٹری نے ملک غلام جیلانی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک غلام جیلانی آڑھتی نے کہا کہ جس طرح چوٹی کے وکیل قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے لیے اہم کردار ادا کیا اسی طرح نفر حسین خان ایڈووکیٹ اور ملک سفیر حسین اعوان ایڈووکیٹ اپنے قائد کے سپاہی بن کر استحکام پاکستان میں اپنافعال کردار ادا کریں گے۔ نفر حسین خان بلوچ اور ملک سفیر حسین اعوان نے کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انشاء اللہ احمد پور سیال کو ملتان ہائیکورٹ بینچ سے منسلک کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکالت کا مقصد صرف پیسے کمانا ہی نہیں ہے بلکہ مظلوم کو بروقت انصاف کی فراہمی کے جذبہ سے سرشار وکلاء معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں