احمدپورسیال(تحصیل رپورٹر)ممتاز کشمیری رہنما اورضلعی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ(ن) سردارمحمد عارف خان نے گھیل پور میں تحریک حقوق جھنگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ واقعی بنیادی حقوق سے محروم ہے حالانکہ جھنگ میں بڑے بڑے دانشور ، سیاستداں ،علماء ، ساینسدان ، پروفیسر اور ڈاکٹر پیدا ہوئے جن پر پاکستان کو بلاشبہ فخر ہے .انہوں نے کہا کہ جھنگ کے سیاستدان ہمیشہ کسی نہ کسی حکومت کا حصہ رہے ہیں مگر جھنگ ترقی ،تعلیم اورصحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رہا ۔انہوں نے کہا کہ جھنگ سے الگ ہو کر بننے والے ضلعے ترقی میں بہت اگے نکل چکے ہیں اور جھنگ وہیں کا وہیں کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ میں سڑکوں کا برا حال ہے ۔ اس کے جتنے زمہ دار سیاستداں ہیں اتنے ہی زمہ دار ہم سب ہیں کیونکہ ہم نے بھی کبھی ان سے پوچھنے کی ہمت نہیں کی ۔انہوں نے تحریک حقوق جھنگ کے عہدیداروں اور کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔کنونشن سے معروف ادبی شخصیت خان قاسم علی خان سیال، ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان ، آصف چوہان ،عامرعبداللہ، ظفراقبال باجوہ ، ملک عمران بھٹہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
37