117

سیاسی جماعتیں اور امیدواروں کی ٹکٹیں سابق صدرتحصیل پریس کلب احمد پور سیال حبیب منظر مہدی کا زبر دست کالم تفصیل کےلیے لنک پر کلک کریں

عام انتخابات 2024
سیاسی جماعتیں اور امیدواروں کی ٹکٹیں
تحریر :حبیب منظر مہدی
(سابق صدر تحصیل پریس کلب احمدپور سیال)
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابی شیڈول جاری ہونے کے باوجود سیاسی جماعتوں میں سے کسی ایک پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں کی تا حال حلقہ وائز فہرستیں پبلک نہیں کیں عوام میں خاصی دلچسپی پائی جارہی ہے کہ انکے حلقے میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کن امیدواروں کو کون سی پارٹی اپنا ٹکٹ دے رہی ہے
اسی طرح کئی امیدوار سکرین سے بالکل غائب ہو چکے ہیں اور ان کے بارے میں نائی کی دکان پر، قصائی کے پھٹے پر اور علاقائی ٹی سٹالوں پر جاری عوامی ٹاک شوز میں اسلم جوگی، رما ماچھی، قاری حنیف، مٹھا ملنگ، چوہدری ادریس، میاں شریف، قیصر ندیم میو، حاجی محمد یوسف عرف بابا کالا سمیت اکثر شہری اپنی اپنی قیاس آرائیاں پیش کرتے نظر آتے ہیں کہ ن لیگ کا ٹکٹ فلاں کو ملے گا اور پی ٹی آئی کا فلاں امیدوار ہو گا اور فلاں آزاد ،کئی سیاستدان لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا گلہ کر رہے ہیں اور کئی سیاسی سموگ کے خاتمے کیلئے موافق حالات کی بارشوں کے انتظار میں رو پوش ہیں اور اسلام آباد کے موسم کے مطابق فیصلے کیلیے غور و فکر میں مصروف ہیں
تا حال اطلاعات تک این اے 110 جھنگ 3 سمیت ضلع بھر کی قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی ٹکٹوں اور امیدواروں کی یہی صورتحال ہے تاہم 18 دسمبر کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے امیدواروں کی فہرستیں شو کرنے کے قوی امکانات ہیں
کئی امیدواروں کا تو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کس نے اپنی پارٹی سے پیار کیا اور کون کسی پارٹی کو پیارا ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں