بھارت میں ایک خاتون کو شدید تشدد کے بعد برہنہ کر کے گلیوں میں گھمایا گیا۔ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر پر دھاوا بول کر خاتون کو شدید زدوکوب کیا اور مارتے پیٹتے گھر سے باہر لے آئے، شدید تشدد سے خاتون کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ برہنہ ہو گئی مگر اس کے باوجود ملزمان نے خاتون کو گلیوں میں گھمایا اور ایک پول کے ساتھ باندھ کر مزید تشدد کیا۔ملزمان کا الزام تھا کہ خاتون کے بیٹے کے ان کی بیٹی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر کرناٹکا کے وزیراعلیٰ نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا، پولیس نے 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا
