72

وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر مجاز حکام نے پنجاب بھر میں چنگچی رکشوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ بیوروچیف ذیشان ظفر گوندل کی رپورٹ تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

▪️چنگ چی رکشوں پر پابندی

رپورٹ: ظفر گوندل بیوروچیف سلطان نیوز
وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر مجاز حکام نے پنجاب بھر میں چنگچی رکشوں اور ان کی ورکشاپوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے رکشہ مالکان کو 30 دن کی مہلت دی گئی ہے جس کے بعد غیرقانونی موٹرسائیکل اور لوڈر رکشہ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا جائے گا پہلے مرحلے میں بڑے بعدازاں چھوٹے شہروں اور دیہی آبادیوں میں کارروائی ہوگی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت صرف لاہور شہر میں 80 ہزار سے زائد موٹرسائیکل رکشے چل رہے ہیں جن میں سے صرف 20 فیصد رجسٹرڈ ہیں اس کے علاوہ 900 غیرقانونی ورکشاپیں ہیں یہ بات بجا ہے کہ چنگچی رکشے ملک بھر میں چل رہے ہیں جو تانگوں کا بدل اور غریب عوام کو سستی آمدورفت فراہم کرتے ہیں لیکن یہ دھواں اور گردوغبار پیدا کرکے ماحول کی آلودگی کا باعث بھی بن رہے ہیں اس طرح کروڑوں افراد سانس کے ذریعے اپنے اندر بیماریاں پال رہے ہیں ان سے پیدا ہونے والی فضائی اور زمینی آلودگی سڑک کے کنارے کھڑی ریڑھیوں اور دکانوں میں رکھی اشیائے خوردونوش میں شامل ہوکر امراض معدہ اور ہیپاٹائٹس جیسے امراض کا موجب بن رہی ہے چنگچی رکشوں سے شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پیدا ہونا بھی عام ہے البتہ حکومت نے انہیں بند کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا ہے جب ملک کے طول و عرض میں لاکھوں افراد کا اس سے روزگار بندھ چکا ہے یہ اقدام اگر شروع ہی میں اٹھالیا جاتا تو اس وقت صورتحال اس قدر مخدوش نہ ہوتی بہتر ہوگا کہ ایسی حکمت عملی ترتیب دی جائے کہ جس سے اس روزگار سے وابستہ افراد کو آمدنی کے متبادل مواقع میسر آسکیں اور عوام الناس کو بھی ٹرانسپورٹ کی سہولت ملتی رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں