جھنگ اور گردونواح میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت عوام پر بیماریوں کا حملہ زرائع
جھنگ (بیورو رپورٹ) ذرائع کے مطابق جھنگ کے 60 فیصد سے زائد رقبہ پر سیوریج کے پانی سے سبزیاں کاشت کی جانے لگی سبزیاں کاشت کرنے کے لیے کہ گندے پانی کو صاف کیے بغیر استعمال کرنے سے متعدد بیماریوں شہریوں میں بشمول ہیپاٹائٹس اور کینسر کا باعث بننے لگی شہریوں کا کہنا ہے کہ گندے پانی کو سبزیوں کی پیداوار کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ کیمیکل سبزیوں سے پانی کے ساتھ جذب ہو جاتے ہیں اور اس سے صحت متاثر ہوتی ہے سیوریج ملے پانی سے کاشت ہونے والی سبزیاں عوام کو جگر اور پیٹ کے امراض میں مبتلا کرنے لگیں ہیں ضلع جھنگ کے سرکاری و نجی ہسپتالوں اور طبی معائنے کرنے والی لیبارٹریوں میں ہر وقت مریضوں کا رش دکھائی دیتا ہے ان میں بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جو جگر اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہیں دن بدن ایسے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جھنگ اور گردونواح میں بہت بڑے رقبے پر سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں یہ سبزیاں ناصرف جھنگ کی سبزی منڈی میں فروخت ہوتی ہیں بلکہ انہیں دیگر علاقوں میں بھی بھیجا جاتا ہے شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے
54