حماس اور مختلف سرزمینوں پر مزاحمتی اور جہادی تحریکوں نے امت مسلمہ کابھرم باقی رکھا ہے میاں ارسلان منیر ترک
اٹھارہ ہزاری ( نماٸندہ سلطان نیوز ) حماس اور مختلف سرزمینوں پر مزاحمتی اور جہادی تحریکوں نے امت مسلمہ کابھرم باقی رکھا ہے ان خیالات کا اظہار میاں ارسلان منیر ترک نے اپنے بیان میں کیا موضع ساہجھر کے رہائشی نوجوانوں نے ایک اکٹھ میں اس بات کی تائید کی ہے کہ جہاد فی سبیل اللہ دراصل فساد فی الارض مٹانے کے لیے ہے صیہونی ریاست اسرائیل ایک ناجائز قبضہ کی صورت میں پاک سر زمین اور انبیا کی سر زمین پر ظلم ڈھاتی چلی آ رہی ہے کور کمیٹی موضع ساہجھر کے رکن ارسلان منیر ترک نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ جہاد ہی میں عزت ہے اور اپنے حقوق کے لیے مزاحمت ہی میں قوت ہے مختلف سرزمینوں پر کفر کے ناجائز قبضے کے خلاف وہاں کے مسلمان مزاحمت کے زریعے اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ امام المجاہدین محمد صلی اللہ وآلہ وسلم نے سچ فرمایا تھا کہ جہاد قیامت تک جاری رہے گا