124

سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری کر دیا۔ صدارتی آرڈر 2023 کے تحت چیف جسٹس کی تنخواہ میں 2 لاکھ 4 ہزار 885 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی تنخواہ میں ایک لاکھ 93 ہزار 527

سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری
قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری کر دیا۔
صدارتی آرڈر 2023 کے تحت چیف جسٹس کی تنخواہ میں 2 لاکھ 4 ہزار 885 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی تنخواہ میں ایک لاکھ 93 ہزار 527 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آرڈر کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہو گئی۔
سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہو گئی۔
2022ء کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے تھی جبکہ جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں