وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے رابطہ،حوثی حملے کی مذمت اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ابوظہبی میں سول تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور یہ حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ ابوظہبی کے ولی عہد نے حمایت کے بھرپور اظہار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ پیر کے روز ابوظہبی کے ہوائی اڈے کے قریب ایندھن کے 3 ٹرکوں پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری شامل تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق یمنی حوثی باغی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی تھی

وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے رابطہ،حوثی حملے کی مذمت اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ابوظہبی میں سول تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں اگلے ماہ ہونے والے الیکشن سے قبل بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سابقہ آرمی چیف بپن راوت کے بھائی کرنل (ر) وجے راوت نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور امکان ہے کہ وہ اگلے ماہ