حلقہ پی پی 130کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ۔ جمعہ کے روز تک ریٹرننگ آفس حلقہ پی پی 130 گڑھ مہاراجہ میں 12امیدواران نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ امیر عباس خان سیال در نجف احمد پور سیال سے ایک بہت بڑی ریلی کی شکل میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے ریٹرننگ آفس گڑھ مہاراجہ پہنچے ۔فوجی محمد رمضان نے بھی ڈھول کی تھاپ اور شہنائیوں کی گونج میں قافلے کی شکل میں ریٹرننگ آفس گڑھ مہاراجہ تک کا سفر کیا اور کاغذات نامزدگی جمع کروانے ۔ سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد خاں اور ان کی مسز کے کاغذات جمع کروائے کے لئے چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ معروف قانون دان چوہدری محمد مختار جٹ ایڈووکیٹ وکلاء کے وفد کے ہمراہ گڑھ مہاراجہ آئے ۔ نواب نوازش علی خان سیال نے بھی ایک روز قبل تزک و احتشام کے ساتھ اپنے سپورٹرز کے جم غفیر کے ہمراہ ایک روز قبل کاغذات نامزدگی جمع کروانے ۔ الحاج خان نذر عباس خان سیال کی طرف سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے. مذید تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں رپورٹ.ملک محمد عباس تجرا

لیگل ٹیم بار احمد پور سیال اور جھنگ بار کونسل کے وکلا کی طرف سے کاغذات نامزدگی آر او آفس پی پی 130 میں جمع کروا دیے گئے۔ رانا شہباز احمد خان (امیدوار ایم پی اے 130 احمدپورسیال). مذید تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں رپورٹ ملک حسنین رضا نمائندہ سلطان نیوز گڑ ھ مہاراجہ